امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں


امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں

امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز پاکستان کے ایک روزہ دورے پرپروازکیوآر632 کے ذریعے دوحا سے اسلام آباد پہنچ گئیں۔

واضح رہے کہ  ایلس ویلزوزیر خزانہ اسد عمر اور دیگر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گی، ملاقاتوں میں ایلس ویلز امریکا کی پالیسی برائے جنوبی ایشیا پر تبادلہ خیال کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری