چابہار بندرگاہ اور افغانستان ریلوے لنک ایران پابندی سے باہر ہوگا، آمریکی وزیر خارجہ


چابہار بندرگاہ اور افغانستان ریلوے لنک ایران پابندی سے باہر ہوگا، آمریکی وزیر خارجہ

ایران کے خلاف پیر کے روز امریکی پابندیاں شروع ہو گئی ہے۔ پابندی کے باوجود امریکہ نے ہندوستان کو چابہار بندرگاہ کو جوڑنے والی ریلی لائن کو بنانے کی بھی اجازت دے دی_

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلہ کو بےحد اہم مانا جا رہا ے۔ چابہار بندرگاہ کو ہندوستان، افغانستان اور ایران سمیت پورے وسطی ایشیا میں کاروباری معاملات میں ایک بہترین موقع کے طور پر دیکھا گیا ہے۔ جنگ سے متاثر افغانستان کی ترقی کے لئے یہ کافی اہم قدم ثابت ہوگا۔

 ہندوستان چابہار کے ذریعہ افغانستان کو سمندر کے راستے سے جوڑنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ابھی افغانستان تک باہری اشیاء پہنچانے کے لئے پاکستان کے بندرگاہ کا استعمال کیا جاتا ہے_

کہا جا رہا کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے بھی دو دن پہلے امریکی وفد کے سامنے چاربہار بندرگاہ کو پابندی کے دائرے سے باہر رکھنے کی زبردست وکالت کی تھی۔ علاوہ ازیں ہندوستان نے خام تیل اور چابہار بندرگاہ کے منصوبے کا حوالہ دے کر اس پابندی سے اپنے لئے چھوٹ مانگی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری