قندھاری ہوائیں کراچی پہنچ گئیں، سردی میں اضافہ


قندھاری ہوائیں کراچی پہنچ گئیں، سردی میں اضافہ

قندھار کی تیز ٹھنڈی ہواوں نے کراچی میں ڈیرے ڈال لیے، جس کے بعد رات اور صبح کے اوقات میں سردی میں اضافہ ہوا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا_

شہر کراچی میں تیز اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے پر سردی نے اپنی آمد کا پتا دے دیا۔ شہر کی راتیں سرد اور صبح سویرے بھی موسم میں خنکی بڑھنے لگی ہے۔ موسم میں تبدیلی نے لوگوں کے رہن سہن بھی تبدیل کردیئے۔ اے سی اور پنکھوں کا استعمال کم ہوگیا، جب کہ کراچی والوں نے کمبل، لحاف اور چادریں بھی نکال لیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ان دنوں کراچی میں قندھار سے آنے والی سرد ہواوں کا بسیرا ہے، جو مزید ایک دو روز چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر سے مارچ کے درمیان شہر میں موسم سرما کی بارشیں بھی ہوسکتی ہیں، کراچی میں دسمبر اور جنوری میں مغربی سسٹم آنے سے سردی کی لہریں آنے کا بھی امکان ہے_

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی پاکستان کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں اور بلوچستان کے شمالی حصوں میں موسم سرد رہے گا_

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری