وزیراعظم نے پنجاب کے گورنر، وزیر اعلیٰ اور اسپیکر کو اسلام آباد طلب کرلیا


وزیراعظم نے پنجاب کے گورنر، وزیر اعلیٰ اور اسپیکر کو اسلام آباد طلب کرلیا

پنجاب حکومت میں اختیارات کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو اسلام آباد بلوا لیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو اسلام آباد بلوا لیاہے۔

وزیراعظم ویڈیو لیک ہونے کے سلسلے میں تینوں رہنماؤں سے پہلے ون ٹو ون ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت میں اختیارات کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے یہ اہم ملاقاتیں ہورہی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے گورنر پنجاب چوہدری سرور کے حوالے سے تحفظات کو دور کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم سے ملاقات میں سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری