چینی قونصلیٹ پر حملہ دہشت گردوں کا بزدلانہ عمل تھا، شاہ محمود قریشی


چینی قونصلیٹ پر حملہ دہشت گردوں کا بزدلانہ عمل تھا، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چینی قونصلیٹ پر حملہ دہشت گردوں کا بزدلانہ عمل تھا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے چینی قونصلیٹ پر حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قونصلیٹ پر حملے کی کوشش کرنے والے تینوں حملہ آور مارے گئے اور چینی عملہ محفوظ ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سندھ پولیس اور رینجرز بروقت موقع پر پہنچی اور حملے کو ناکام بناتے ہوئے علاقے کو کلیئر کردیا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی پہلی ترجیح ویزہ سیکشن میں موجود لوگوں اور عملے کو محفوظ بنانا تھا جس میں وہ کامیاب رہے اور دہشتگرد عملے کو یرغمال بنانے یا انہیں نقصان پہنچانے میں ناکام رہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حملے کے وقت اکیس چینی قونصلیٹ میں موجود تھے جو تمام محفوظ ہیں اور حملے کے بعد چینی قونصل جنرل سے بات ہوئی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ سے رابطہ کریں گے، چینی سفیر سے رابطہ ہوا جو پاکستان کی کارروائی سے مطمئن ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری