مقبوضہ کشمیر میں فوجی آپریشن جاری، 2 کشمیری شہید


مقبوضہ کشمیر میں فوجی آپریشن جاری، 2 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں آج بروز جمعرات کو ایک بار پھر نہتےکشمیریوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری مسلمان شہید ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر کے ﺷﺎﺭ ﺷﺎﻟﯽ ﻋﻼﻗﮯ ﻣﯿﮟ بھارتی فورسز نے کشمیری جوانوں کی موجودگی کی ﺍﻃﻼﻉ پر ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ کرکے دو جوانوں کو شہید کردیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں تسنیم نیوز کے نمائندے کا کہنا ہے شہید ہونے والے جوانوں ﮐﯽ ﺷﻨﺎﺧﺖ ﻋﺪﻧﺎﻥ ﻟﻮﻥ ﻭﻟﺪﻏﻼﻡ ﻣﺤﻤﺪ ﻟﻮﻥ ﺳﺎﮐﻨﮧ ﺑﻨﮉﻧﮧ ﭘ ﻮﺍﻣﮧ ﺍﻭﺭ ﻋﺎﺩﻝ ﺑﻼﻝ ﺑﭧ ﻭﻟﺪ ﺑﻼﻝ ﺍﺣﻤﺪ ﺑﭧ ﺳﺎﮐﻨﮧ ﻣ ﻨﮕﭙﻮﺭﮦ ﭘ ﻮﺍﻣﮧ ﮐﮯ ﻃﻮﺭ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﮯ۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رواں ماہ بھارتی فوج کی بربریت کے نتیجے میں اب تک درجنوں کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو عالمی برادری سے چھپانے کے لیے محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری