ایرانی نائب وزیردفاع کا کراچی ایکسپوسینٹرکا دورہ


ایرانی نائب وزیردفاع کا کراچی ایکسپوسینٹرکا دورہ

ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر بریگیڈیر محمود شیخ حسنی نے اپنے دورہ پاکستان میں جمعرات کو کراچی کی دفاعی نمائش کا دورہ کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر بریگیڈیر محمود شیخ حسنی کراچی میں پاکستان کی دفاعی نمائش کا دورہ کیا۔

واضح رہے کہ کراچی ایکسپو سینٹر کے احاطے میں پاکستانی ساختہ الخالد،الضرار،الحدید ٹینکس جبکہ ڈرون ٹیکنالوجی شہپر، براق، عقاب سمیت جے ایف 17 تھنڈراورسپر مشاق طیارے نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں۔

دفاعی نمائش میں50 سے زائد ممالک کے 262 سے زائد وفود شرکت کررہے ہیں۔

اس بار نمائش میں اسٹالز لگانے والوں کی تعداد ماضی کی آئیڈیاز سے زیادہ تھی، دفاعی نمائش میں522سے زائد کمپنیاں نمائش میں اپنی مصنوعات کو نمایاں کررہی ہیں،جن کا تعلق دنیا کے 52ملکوں سے ہے،321غیر ملکی کمپنیاں جبکہ 201پاکستانی کمپنیاں نمائش میں شریک ہیں۔

دفاعی نمائش میں شرکت کرنیوالے ممالک میں اسلامی جمہوریہ ایران، امریکا، اٹلی، جرمنی، اردن، پولینڈ،روس، جنوبی کوریا،یوکرائن سمیت دیگرممالک کی کمپنیاں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018اب تک کی سب سے بڑی عسکری نمائش ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری