پنجاب اسمبلی میں گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کیخلاف مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی


پنجاب اسمبلی میں گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کیخلاف مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی

گورنر ہاؤس لاہورکی دیواریں گرانے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گورنر ہاؤس لاہورکی دیواریں گرانے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت مہنگائی اور بےروزگاری سے توجہ ہٹانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، دیواریں گرا کر جنگلا لگانے سے ڈالر کی اڑان کنٹرول نہیں کی جاسکتی۔

پنجاب اسمبلی میں یہ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سےجمع کرائی گئی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس پنجاب میں وفاق کی علامت ہے، اس کی دیواریں گرانا انتہائی غیر ذمےدارانہ فیصلہ ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ حکومت کو غریبوں کی ایک ہزار سےزائد دکانیں گرا کر تسلی نہیں ملی، گورنرہاؤس جیسی تاریخی عمارتیں قوم کا اثاثہ ہیں، ان کے ساتھ ایسا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ قرارداد میں کہنا تھا کہ یہ ایوان حکومت کےاس غیر جمہوری فیصلےکی پُرزور مذمت کرتا ہےاورمطالبہ کرتا ہے کہ گورنرہاؤس کی دیواریں گرانے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری