شہبازشریف کا فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں طبی معائنہ


شہبازشریف کا فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں طبی معائنہ

نیب کے زیر حراست سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں طبی معائنہ کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نیب کے زیر حراست سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں طبی معائنہ کیا گیا ۔ماہر ڈاکٹروں نے 2 گھنٹے شہباز شریف کا معائنہ کیاجس کے بعد انہیں دوبارہ نیب بلڈنگ میں منتقل کر دیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو طبی معائنے کے لیے سخت سیکورٹی میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لایا گیا۔

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کےوائس چانسلرڈاکٹر عامرزمان کی سربراہی میں9ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے شہبازشریف کامعائنہ کیا ،7 ڈاکٹرز نیب حکام نےارینج کیےجبکہ 2 شہباز شریف کے ذاتی معالج تھے۔

شہباز شریف کے بلڈ ٹیسٹ ، ایس این اے سی(SNAC)ٹیسٹ اور ای سی جی کی گئی جبکہ میڈیکل ہسٹری کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر ڈاکٹرز نے تشویش کا اظہار کیا ۔

میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کے ترجمان عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کےکچھ ٹیسٹ پہلے واضح نہیں آئےتھے اسی حوالےسےمزیدانویسٹی گیشن کی گئی، ان کا فزیکل ایگزامینیشن اور اسکینز بھی کیےگئےہیں،ٹیسٹوں کی رپورٹیں آنے کے بعد بورڈ حقائق سےآگاہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بورڈنےایک ہفتےکی تاخیرسےمعائنہ کیا۔ انہیں کینسر کا مرض ہے ،تاخیرسے ظاہرہے کہ ان کےطبی معائنہ کوسنجیدگی سےنہیں لیاجارہا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری