کسی اور کی جنگ دوبارہ نہیں لڑیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر


کسی اور کی جنگ دوبارہ نہیں لڑیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

جنرل آصف غفور نے کہا کہ ’’اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم کسی اور کی جنگ دوبارہ نہیں لڑیں گے‘‘۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ افغانستان میں جنگ لڑی گئی تو ’ٹی ٹی پی‘ بن گئی اور ہمیں جنگ لڑنا پڑی۔ ہم نے ’ٹی ٹی پی‘ کا خاتمہ کیا تو افغانستان میں دوبارہ دہشت گردی نے سر اٹھایا‘‘۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ’’وزیر اعظم کے بیان کو مکمل سن لینا چاہیے، سیکیورٹی سےمتعلق کوئی بھی حکومت سیکیورٹی ان پٹ لیتی ہے۔ پاکستان میں کئی آپریشن ہوئےحکومت کی ہدایت پر ہوئے۔ دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے سے متعلق کام کیا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر بہت سی جگہوں پر عمل ہوگیا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر جہاں کام نہیں ہوا وہاں کام تیز بھی ہوا ہے۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ آپریشن ’ضرب عضب‘ اور ’ردالفساد‘ میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا۔ میڈیا فرسٹ لائن آف ڈیفنس ہے، ففتھ جنریشن وار میں میڈیا فرسٹ لائن آف ڈیفنس ہے۔ خطرے سے متعلق آگاہی، مسائل کی نشاندہی میں میڈیا کا کردار ہے، کوئی بھی جملہ لکھنے سے پہلے اس کو مکمل سن لینا چاہیے‘‘۔

فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولی گئی۔ پاکستان کا کرتارپور راہداری کھولنا دوستی کی طرف قدم ہے، کرتارپور راہداری میں انٹری پوائنٹ سے ’فینس‘ کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کرتارپور راہداری ’ون وے منصوبہ‘ ہے، جس میں سکھ یاتریوں کی آمد ہوگی۔ منصوبے کے تحت 4000 سکھ یاتری روزانہ پاکستان آسکیں گے۔ لیکن پاکستان کی طرف سے بھارت جانے کے لیے یہ راستہ استعمال نہیں ہوگا۔

انہوں نے بھارت کے رویے کے بارے میں کہا کہ ’’بھارت کی جانب سے اس منصوبہ پر منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے‘‘۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری