عمران خان نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کے ایم ڈیز کو برطرف کردیا


عمران خان نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کے ایم ڈیز کو برطرف کردیا

وزیراعظم عمران خان نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کے ایم ڈیز کو برطرف کرکے ، ایک ہفتے میں گیس کی کمی پوری کرنے کی ہدایت دے دی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا،اس موقع پروزیراعظم کو حالیہ گیس بحران کی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی۔

انکوائری کمیٹی نے سوئی ناردرن اورسدرن کےایم ڈیز کو گیس بحران کا ذمہ دارقرار دے دیا، وزیراعظم نے ایک ہفتے کے اندرملک بھرمیں گیس کی کمی پورا کرنے کیلیے ہدایت دے دی۔

واضح رہے کہ کابینہ کمیٹی نے دونوں ایم ڈیز کی فوری برطرفی کی سفارش کردی، دونوں ایم ڈی کی برطرفی کی سفارشات وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہیں۔

وزیراعظم نے بجلی کی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کیلیے احکامات جاری کیے، اور کہاکہ بجلی چوری کا خمیازہ عوام بھگتیں یہ کسی صورت قبول نہیں۔

اس موقع پروزیراعظم کو گیس اور بجلی کی طلب اور رسد سے متعلق بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ سسٹم میں سے بارہ سے تیرہ فیصد گیس چوری ہو رہی ہے، گیس کے شعبے میں سالانہ نقصان تقریباً50ارب روپے ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کو غیر قانونی طور پر گیس کمپریسرز کے استعمال اور بجلی چوری کی روک تھام سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا، بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاون سے اب تک ڈیڑھ ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری