وزیراعظم عمران خان کی دوحہ میں قطری ہم منصب سے ملاقات


وزیراعظم عمران خان کی دوحہ میں قطری ہم منصب سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر قطر پہنچے ہیں جہاں انہوں نے قطری ہم منصب عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر قطری دارالحکومت دوحہ پہنچے جہاں قطری وزیرمملکت برائے خارجہ سلطان بن سعد نے ان کا استقبال کیا۔

بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے قطری وزیراعظم عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ قطری وزیراعظم نے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

وزیراعظم کو اس دورے کی دعوت امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دی تھی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری