زرداری کی نااہلی کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر


زرداری کی نااہلی کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نااہلی کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس کیس کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل آصف علی زرداری کی نااہلی کی درخواست کی سماعت کریں گے۔
عدالت نے گزشتہ روز رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ کیس کی ابتدائی سماعت کی تھی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں عثمان ڈار اور خرم شیر زمان نے آصف زرداری کی قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے اہلیت کو چیلنج کیا ہے ، جس میں عدالت سے آصف زرداری کی پارٹی سربراہ اوررکن قومی اسمبلی سےتاحیات نااہلی کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ آصف علی زرداری اثاثے چھپانے کے باعث صادق اور امین نہیں رہے ،عدالت آصف زرداری کو آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کے تحت نااہل قرار دے۔
رہنما تحریک انصاف خرم شیرزمان اس ضمن میں کہتے ہیں کہ امید ہے کہ آصف زرداری کےخلاف عدالت میں کامیاب ہوں گے۔
انہوںؒ نے مزید کہا کہ سابق صدر کے خلاف جو شواہد سامنے آئے ہیں وہ دیکھ کرحیران ہیں، یہ کیس اثاثے چھپانے سے متعلق ہے، اس کا دیگر کیسز سے تعلق نہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری