سمجھوتہ ایکسپریس اور دوستی بس لاہور سے بھارت روانہ


سمجھوتہ ایکسپریس اور دوستی بس لاہور سے بھارت روانہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس لاہور ریلوے اسٹیشن سے 65 مسافروں کو لے کر روانہ ہو گئی، جبکہ دوستی بس کے ذریعے 12 مسافر روانہ ہوئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، واہگہ بارڈر پر امیگریشن اور کسٹمز کلیئرنس کے بعد تمام مسافر سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت جائیں گے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس اور دوستی بسیں معمول کے مطابق چلنا شروع ہو گئی ہیں، سمجھوتہ ایکسپریس 65 جبکہ دوستی بس 12 مسافروں کو لے کر بھارت روانہ ہوئی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہر پیر اور جمعرات کو چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس آج معمول کے مطابق صبح 8 بجے لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی۔

دوستی بس روزانہ لاہور سے دہلی کے لیے روانہ ہوتی ہے، آج بھارت جانے والی 45 نشستوں کی دوستی بس میں صرف 12 مسافر سوار تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری