شہید میاں نعیم رشید کو قومی ایوارڈ دینے کا اعلان


شہید میاں نعیم رشید کو قومی ایوارڈ دینے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو میاں نعیم رشید پر فخر ہے جنہوں نے سفید فام دہشت گرد پر قابو پانے کی کوشش میں جام شہادت نوش کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے کی زد میں آنے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ کو مکمل معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کو میاں نعیم رشید پر فخر ہے جنہوں نے سفید فام دہشت گرد پر قابو پانے کی کوشش میں جام شہادت نوش کیا، ان کے حوصلے کو قومی انعام کے ساتھ یادگار بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق کرائسٹ چرچ کی مساجد پر ہونے والے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانیوں میں ذیشان رضا، ان کے والد غلام حسین اور والدہ کرم بی بی ،سہیل شاہد، سید جہانداد علی،سید اریب ،محبوب ہارون ،نعیم راشد اور ان کے بیٹے طلحہ نعیم شامل ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری