پاکستان میں ڈالر کی قیمت مزید اضافے کا سلسلہ جاری


پاکستان میں ڈالر کی قیمت مزید اضافے کا سلسلہ جاری

پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ چھ دنوں سے جاری ہے اور آج بھی ڈالرکی قدر میں 30 پیسے اضافہ ہو گیاہے اور مجموعی طور پر چھ دنوں کے اندر ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 16 پیسے اضافہ ہواہے ۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں تیس پیسے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 141 روپے 40 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

شہریوں کا شکوہ ہے کہ  ہر طرف مہنگائی کا طوفان ڈیرے جمائے بیٹھا ہے۔

پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے قرضوں میں بھی اضافہ ہوتاہے اور یوں پاکستان پر ڈالر مہنگا ہونے سے110 ارب روپے قرضہ مزید بڑھ گیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری