واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف


واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ میں صارفین کو اچانک کسی چیٹ گروپ میں شامل کردیا جاتا ہے جس کے بعد مروت کے باعث اس سے خود کو نکالنا بھی مشکل ہوجاتا ہے، اب واٹس ایپ نے اس مسئلے کو حل کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائے گئے اس فیچر سے صارفین کو گروپس کے حوالے سے زیادہ کنٹرول مل جائے گا۔

اس فیچر پر کئی ماہ سے کام ہورہا تھا مگر اب اسے صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں تمام افراد کو دستیاب ہوگا۔

اس فیچر کے لیے واٹس ایپ کے پرائیویسی سیکشن میں گروپس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ فیچر دیکھنے کے لیے سیٹنگز مینیو میں جاکر اکاﺅنٹ کو سلیکٹ کریں اور وہاں پرائیویسی اور پھر گروپس کے آپشن میں جائیں۔

اس فیچر کے تحت صارف کو 3 آپشن ملیں گے جیسے ایوری ون کو منتخب کرنے کا مطلب ہوگا کہ اسے کوئی بھی واٹس ایپ گروپ میں ایڈ کرسکتا ہے۔

مائی کانٹیکٹس نامی آپشن سے اس صارف کے کانٹیکٹس میں شامل افراد اسے کسی گروپ کا حصہ بناسکیں گے جبکہ تیسرا نوباڈی کا آپشن ہے جس کے تحت گروپ ایڈمن گروپ میں شمولیت کے لیے اس صارف کو پرائیویٹ چیٹ پر ایک درخواست یا انوی ٹیشن بھیجے گا جو 72 گھنٹے بعد ایکسپائر ہوجائے گا۔

 

اہم ترین مقالات خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری