امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد آج پاکستان پہنچیں گے


امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد آج پاکستان پہنچیں گے

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد آج پاکستان پہنچیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی آج پاکستان پہنچیں گے،
واضح رہے کہ زلمے خلیل زاد پاکستان میں دو دن قیام کے دوران اس ملک کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گےاور افغان مفاہمتی عمل سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کریں گے
امریکی نمائندہ خصوصی کو پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دفترخارجہ میں وفود کی سطح پر باضابطہ مشاورت کی جائیگی، زلمے خلیل زاد کل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے ۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری