سعودی عرب میں پاکستانی میاں بیوی کے سرقلم


سعودی عرب میں پاکستانی میاں بیوی کے سرقلم

سعودی عرب میں پاکستانیوں کے سرقلم کرنے کا سلسلہ جاری، نام نہاد عدالت نے میاں بیوی کو سزائے موت کا حکم دے دیا

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب میں پاکستانی جوڑے کو سمگلنگ کے الزام میں سزائے موت دیدی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی کئی پاکستانیوں کے سرقلم کردیے گئے تھے۔

آل سعود کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ میاں بیوی کو عدلت نے ہیروئن سمگلنگ کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی۔

سزاپانے والوں کے نام محمد مصطفیٰ اور فاطمی اعجاز بتائے جاتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیاہے کہ سزائے موت کو سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کیا گیا لیکن عدالت عظمیٰ نے سزا کو برقرار رکھا۔

خیال سعودی عرب میں پانچ برسوں میں یہ پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہیں سزائے موت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال سعودی عرب میں مختلف جرائم میں 53 افراد کو سزائے موت دی جاچکی ہے، سعودی عرب میں سزائے موت دئیے جانے کی شرح دنیا میں بلند ترین شمار کی جاتی ہے۔

سعودی عرب میں دہشت گردی، ریپ، ڈکیتی اور منشیات کی اسمگلنگ پر سزائے موت دی جاتی ہے، انسانی حقوق کے ماہرین سعودی عرب میں ملزمان کے ٹرائل کے حوالے سے کئی بار سوال اٹھا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں ایک پاکستانی سیکیورٹی گارڈ کے قتل کے جرم میں یمن سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کا سر قلم کردیا گیا تھا، 17 جولائی 2018 کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک پاکستانی شہری کے گودام میں ڈکیتی اور قتل کے جرم میں دو سعودیوں سمیت 5 افراد کا سر قلم کردیا گیا تھا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری