عثمان بزدارتقریب میں شرکت کیلئے واربرٹن روانہ


عثمان بزدارتقریب میں شرکت کیلئے واربرٹن روانہ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تقریب میں شرکت کیلئے واربرٹن روانہ ہوگئے جہاں وہ فلیٹس کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کریں گے اور صحت انصاف کارڈزبھی تقسیم کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار واربرٹن ننکانہ صاحب روانہ ہوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب صنعتی کارکنوں میں فلیٹس کے الاٹمنٹ لیٹرزتقسیم کریں گے اورصحت انصاف کارڈزبھی تقسیم کریں گے۔

واضح رہے کہ تقریب لیبرکالونی واربرٹن ننکانہ میں ہوگی ، لیبرکالونی واربرٹن میں 208 فلیٹس تعمیرکیے گئے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری