چاند دیکھنے پر 40 لاکھ خرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے: فواد چودھری


چاند دیکھنے پر 40 لاکھ خرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے: فواد چودھری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور چیئرمین روئیت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کے درمیان چاہند دیکھنے کے معاملہ پر لفظی جنگ آگے بڑھنے لگی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ علما کا احترام ہے لیکن پوری دینا میں چاند دیکھنے کے معاملات رضا کارانہ بنیادوں پر ہوتے ہیں، عید اور رمضان کے چاند دیکھنے پر 40 لاکھ خرچ کر دینا کہاں کی عقلمندی ہے۔

انہوں نے کہا  کہ رویت ہلال کے لئے کمیٹی قائم کرنے کے حوالے سے رائے دی ہے ہر کسی کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں، کم ازکم چاند دیکھنے کا تو معاوضہ نہیں ہونا چاہیے، پوری دنیا میں ایسے معاملات رضا کارانہ ہوتے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا رویت ہلال کمیٹی کے ممبران چاند تو رضاکارانہ دیکھ لیا کریں، چاند دیکھنے پر قومی خزانے سے بھاری رقم خرچ ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے دعوی کیا کہ پڑھے لکھے علما اکرام انکی تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، چاند دیکھنے کے لئے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے، 10 سال کا کیلنڈر بن جائے گا تو غیر ضروری اخراجات اور تنازعات سے بچ جائیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری