ایران امریکا کشیدگی، سعودی عرب نے ہنگامی اجلاس بلالیا


ایران امریکا کشیدگی، سعودی عرب نے ہنگامی اجلاس بلالیا

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گلف ریجن میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر خلیجی اور عرب ریاستوں کے رہنماؤں کو ہنگامی طور پر 30 مئی کو مدعو کرلیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی پر سعودی عرب نے خلیج تعاون کونسل اور عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی سرکاری خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی شاہ سلمان نے 30 مئی کو مکہ میں دونوں تنظیموں کا اجلاس بلایا ہے، اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی سمیت خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب امریکا کا ایک اہم اتحادی ہے، سعودی عرب خیلج میں امریکی مفادات کی پاسداری کررہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے سعودی عرب سمیت خلیج تعاون کونسل امریکا کو خلیجی ملکوں کی سمندری حدود میں فوج تعینات کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری