جوکو ویدودو انڈونیشیا کے صدر منتخب


جوکو ویدودو انڈونیشیا کے صدر منتخب

انڈونیشیا کے انتخابات میں جوکو ویدودو نے میدان مارلیا، دوسری مدت کے لئےصدر منتخب ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیاکے انتخابات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق 55 فیصد ووٹ لیکر صدر جوکوویدود و کو برتری حاصل رہی، صدر جوکوویدودو نے اپنی تقریر میں ملک کے عوام کی رہنمائی اور انکے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔

دوسری جانب صدارتی امیدوارپرابو سبیانتو نے انتخابات میں دھاندلی کاالزام عائد کرتے ہوئے انتخابی نتائج چیلنج کرنے کااعلان کیا ہے جبکہ آزاد تجزیہ کاروں کےمطابق انتخابات آزاد اور شفاف تھے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں عام انتخابات 17اپریل کو منعقد ہوئے تھے جس میں 154 ملین افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری