سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں زیرعلاج ہیں، اے پی ایم ایل


سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں زیرعلاج ہیں، اے پی ایم ایل

اے پی ایم ایل نے پرویز مشرف کی صحت سے متعلق گمراہ کن خبروں کی تردید کردی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی صحت کے حوالے سے گردش کرنے والی گمراہ کن خبروں کی تردید کردی۔

آل پاکستان مسلم لیگ کی سیکریٹری جنرل مہرین آدم ملک نے وضاحتی بیان میں کہا کہ پرویز مشرف سے متعلق گمراہ کن افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف بالکل ٹھیک ہیں اور دبئی میں زیر علاج ہیں، تمام خیرخواہ پرویز مشرف کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری