عمران خان جدہ پہنچ گئے


عمران خان جدہ پہنچ گئے

جدہ پہنچنے پر مکہ کے گورنرپرنس خالد بن فیصل نے اہم حکومتی اہلکاروں کے ہمراہ ایئر پورٹ پر وزیراعظم عمران خان کا شاندار استقبال کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیراعظم عمران خان مدینے میں روضہ رسول پر حاضری دینے کے بعد سعودی شہر جدہ پہنچ گئے۔

عمران خان او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے، جس میں مسلم امہ میں اتحاد اور یکجہتی پرزور دیں گے جبکہ مسلم دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں، مشیرتجارت رزاق داؤد، وفاقی وزیرمرادسعید، وزیراعلیٰ کے پی محمودخان اور وزیر منصوبہ بندی ان کے ہمراہ ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم سعودی عرب کے شہر مدینہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے روضہ رسول پرحاضری دی۔

وزیراعظم کل او آئی سی کے 14ویں سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس کا عنوان “مکہ سمٹ” رکھا گیا ہے، اس اجلاس کا مقصد اسلامی دنیا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہے۔

یاد رہے سعودی عرب میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کےاجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود نے مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کا معاملہ اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ آزادانہ انکوائری کمیشن بنائے جو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری