بھارت اور اسرائیل کے مظالم کا سد باب کیا جائے، حامد موسوی
عالمی ادارے مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم کافوری نوٹس لیں،بھارت واسرائیل کومظالم بندکرنے پرمجبورکریں، کشمیریوں، فلسطینیوں کے تحفظ اور انکے حقوق کی بازیابی کویقینی بنایاجائے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، علامہ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ کشیدگی بڑھاو، ڈراو،مال کماو اورتسلط جمائو شیطانی ایجنڈاہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلمانوں کومسلمانوں ہی کیخلاف استعمال کیاجارہاہے۔
آقای موسوی نے کہاکہ جنوبی ایشیاء اورمشرق وسطیٰ کے خطے عرصہ درازسے گوں ناگوں مسائل، ظلم وبربریت کاشکارہیں۔
کشیدگی بڑھاکر اپناتسلط جمانااوراپنے پٹھوئوں کوعلاقے کاچوہدری بنانا استعماری سرغنہ کامقصدہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں جمعہ کوعشرہ صادق آل ؑ محمدؐ کی مناسبت سے مجلس صادق آل محمدؐ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔