بلاول بھٹو اے پی سی میں شرکت کریں گے یا نہیں؟


بلاول بھٹو اے پی سی میں شرکت کریں گے یا نہیں؟

اسلام آباد جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی آج اسلام آباد میں ہو گی،پیپلزپارٹی کا 5 رکنی وفد آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گا

مولانا کی اے پی سی میں چیئرمین پیپلزپارٹی شامل ہوں گے یا نہیں اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت مخالف تحریک پر غور کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی آج ہو گی،اے پی سی مسلم لیگ ن، جے یو آئی (ف)، اے این پی، قومی وطن پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوں گے، پیپلز پارٹی کی جانب سے 5 رکنی وفد شامل ہو گا،وفدمیں یوسف رضاگیلانی،رضاربانی،نیئربخاری،شیری رحمان اورفرحت اللہ بابر شامل ہیں،فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ بلاول اے پی سی میں جائیں یانہیں ،اس کا فیصلہ پی پی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری