یمن میں ہیضہ سے 705 افراد جاں بحق


یمن میں ہیضہ سے 705 افراد جاں بحق

اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں رواں سال ہیضہ کی وبا سے 705 ہلاک جبکہ 4 لاکھ 60 ہزار متاثر ہوئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم نے اقوام متحدہ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ جنگ زدہ، تباہ حال یمن پچھلے برس کی طرح اس سال بھی ہیضہ جیسی موذی بیماری کی لپیٹ میں ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں رواں سال ہیضہ کی وبا سے 705 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق کے مطابق یمن میں2018ء کے دوران ہیضہ کی وبا سے 75 اموات اور 3 لاکھ 80 ہزار افراد متاثر ہوئے تھے اور رواں سال اس میں اضافہ ہونے کے بعد 4لاکھ 60 ہزار افراد ہیضے میں مبتلا ہوئے ہیں اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے20 ملین سے زائد افراد کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طبی امداد کے لئے4.2 بلین ڈالر کی فوری ضرورت ہے ۔ تاہم اب تک اس رقم کا صرف 32 فیصد فراہم کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ 4 سال سے یمن حالت جنگ میں ہے۔ تباہ حال یمن کو جنگ کے ساتھ ساتھ غذائی قلت اور موذی امراض جیسے دشمنوں کا بھی سامنا ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری