افغانستان: سی آئی اے اہلکاروں پر خودکش حملہ


افغانستان: سی آئی اے اہلکاروں پر خودکش حملہ

مقامی ذرائع کا کہنا ہےکہ امریکی خفیہ ایجنسی کے اعلی افسران کی گاڑی پر خودکش حملہ کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی کے اعلی افسران کی گاڑی پرخوکش حملہ کیا گیا ہے۔
کابل پولیس کمانڈر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ امریکی افواج کے قافلے کو ترہ خیل نامی علاقے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا جس میں ان کے ایک بمبار نے بارود سے بھری ہوئی اپنی گاڑی امریکی قافلے سے ٹکرائی۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ حملے میں متعدد امریکی اہلکارے ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری