امریکہ کا پاکستان کے ایف سولہ طیاروں کے لیے پرزے اور تکنیکی خدمات فراہم کرنے کا اعلان


امریکہ کا پاکستان کے ایف سولہ طیاروں کے لیے پرزے اور تکنیکی خدمات فراہم کرنے کا اعلان

امریکا نے پاکستان کے ایف سولہ طیاروں کے لیےساڑھے بارہ کروڑ ڈالرز کے پرزے اور تکنیکی خدمات فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق عمران ٹرمپ ملاقات کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ امریکا نے عمران خان کے دورے کے چند روز بعد ہی پاکستان کے ایف سولہ طیاروں کے لیے ساڑھے بارہ کروڑ ڈالرز کے پرزے اور تکنیکی خدمات فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
امریکی دفاعی سلامتی تعاون کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کے آلات اورفنی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
دوسری جانب مریکا نے بھارت کے سی سترہ ٹرانسپورٹ طیاروں کے لیے بھی سڑسٹھ کروڑ ڈالرز کی ٹیکنیکل اور لاجسٹکس سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے طیاروں کیلیے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے سے خطے میں طاقت کا توازن نہیں بگڑے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے امریکی خارجہ پالیسی اورقومی سلامتی کو بھی فائدہ ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکہ کی جانب سے یہ اعلان وزیراعظم عمران خان کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے چند روز بعد کیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری