ویانا اجلاس کامیاب رہا/ متعدد مسائل اب بھی حل طلب ہیں، عباس عراقچی


ویانا اجلاس کامیاب رہا/ متعدد مسائل اب بھی حل طلب ہیں، عباس عراقچی

اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئرسفارتکار سید عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ویانا اجلاس کسی حد تک کامیاب رہا؛ لیکن متعدد مسائل اب بھی حل طلب ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئرسفارتکار سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ویانااجلاس تعمیری تھا لیکن ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ تمام معاملات حل ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں آبنائے جبل الطارق میں غیر قانونی طور پر روکے گئے ایرانی تیل بردار بحری جہاز کے معاملے پر بھی تعمیری بات چیت ہوئی۔
عراقچی نے واضح کیا کہ جب تک ملکی مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری ہو گا ایران جورہری معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار نے بتایا کہ اجلاس میں ایک بار پھر بہت سارے وعدے کیے گئے ہیں لیکن ایران وعدوں کا نہیں عملی اقدامات کا خواہاں ہے۔
ویانا اجلاس سے قبل ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار نے یورپی یونین کے خارجہ امور کی نائب سربراہ ہیگا اشمید نیز روس اور چین کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقات اور ایٹمی معاہدے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری