چین نے "مدر آف ڈرونز" طیارہ بنا لیا


چین نے "مدر آف ڈرونز" طیارہ بنا لیا

چین نے ایک جدید ڈرون طیارہ بنایا ہے جسے "مدر آف ڈرونز" کہا جا رہا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق چین کی نت نئی ایجادات دنیا کو حیران کرتی آئی ہیں۔ تازہ اطلاع کے مطابق چین نے ایک جدید ڈرون طیارہ بنایا ہے جو دشمنوں کے ڈرون کو قابو کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چین کی اس تازہ ایجاد، اسپائیڈر ڈرون کی صلاحیت یہ ہے کہ یہ جال پھینک کر دشمنوں کے ڈرونز کو تباہ کیئے بنا زمین پر گراسکتا ہے۔

چین اب اپنے جدید ڈرون کے ذریعے ڈرونز کے ساتھ ساتھ چھوٹے طیاروں کو قابو کر سکے گا۔

چین کی ملٹری ویب سائٹ کے مطابق یہ ڈرون 16 سکوائر میٹر کا جال پھینک کر ڈرونز کو زمین پر گرانے اور چھوٹے طیاروں کو بھی قابو کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مدر آف ڈرونز یا اسپائیڈر ڈرون کو چین کی ایروسپیس سائنس اور انڈسٹری کو آپریشن نے تیار کیا ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری