کراچی میں کچرا پھینکنے پر 6 افراد گرفتار


کراچی میں کچرا پھینکنے پر 6 افراد گرفتار

غیرقانونی ڈمپنگ پوائنٹ پرکچرا پھینکے والے افراد کے خلاف پولیس حرکت میں آگئی جب کہ پولیس نے کچرا پھینکے والے 6 افراد کوگرفتارکرکے ان کیخلاف مقدمات درج مقدمات درج کرلیے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بدھ کے روز وزیراعلی سندھ کی صفائی مہم کے سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کھلے مقامات، سڑکوں، گلی، محلوں اور ساحل پر کچرا پھینکنے کے خلاف 90 روزکے لیے پابندی عائد کی گئی تھی اور اورہدایت کی گئی تھی  خلاف روزی کرنے والے افراد کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

غیر قانونی ڈمپنگ پوائنٹ پر کچرا پھینکنے کے خلاف عائد کی جانے والی پابندی کے بعد کراچی پولیس حرکت میں آگئی اورپولیس نے کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردیں۔

اس ضمن میں گزشتہ روزکورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد خواج محمد،کامران، طالب حسین ، فیصل سلامت اور احسان اللہ کو گرفتارکرلیا،گرفتارافراد کے قبضے سے ایک ٹرک اور2 سوزوکی گاڑیاں بھی برآمد کرلی گئیں،گرفتارافراد کے خلاف سرکارمدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 19/1176 بجرم دفعہ 188 کے تحت درج کرلیا۔

ایس ایچ او انسپکٹرعبید اللہ نے بتایا کہ گرفتار افراد کورنگی کازوے کے قریب غیرقانونی ڈمپنگ پوائنٹ پر کچرا پھینک رہے تھے اور اسی ضمن میں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے،سکھن پولیس نے بھی ٹرالی کے ذریعے سڑک پرکچرا پھینکے والے شخص عبدالجبار کو گرفتار کرکے اس کے خلاف سرکار مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 149/363بجرم دفعہ 188 کے تحت درج کرلیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری