ایران: امریکا و برطانیہ کیلئے جاسوسی پر 4 افراد کو سزا


ایران: امریکا و برطانیہ کیلئے جاسوسی پر 4 افراد کو سزا

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدالت نے امریکا اور برطانیہ کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں چار افراد کو سزا سنادی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی عدالت نے امریکا اور برطانیہ کے لیے جاسوسی کے جرم میں چار افراد کو سزا سنادی، عدالت نے ایک کو سزائے موت اور تین کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ایرانی عدالت نے امریکی انٹیلی جنس اداروں کے لیے جاسوسی کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنائی، مجرم کا نام ایرانی سپریم کورٹ کی جانب سے سزا کی توثیق کے بعد بتایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق باقی تین مجرموں کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور ان پر 55 ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، چاروں افراد کو مارچ 2018ء سے مارچ 2019ء کے درمیان گرفتار کیا گیا تھا۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری