یمن پر سعودی فضائی حملوں میں نمایاں کمی/ یمنی ساحل پر اماراتی فوج کی نقل وحرکت


یمن پر سعودی فضائی حملوں میں نمایاں کمی/ یمنی ساحل پر اماراتی فوج کی نقل وحرکت

سعودی اتحادی افواج نے تیل تنصیبات پر وسیع حملوں کے بعد یمن پر فضائی بمباری میں نمایاں حد تک کمی کردیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی پر ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد سعودی اتحادیوں نے یمن پر جاری جارحیت میں کافی حد تک کمی کردیا ہے۔

المادین کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج نے یمن کے تمام محاذوں پر اپنے فضائی حملوں میں نمایاں طور پر کمی کی ہے۔

اخبار کا دعویٰ ہے کہ یمن پر جاری فضائی حملوں میں تیل تنصیبات پر ہونے والے خوفناک حملوں کے بعد نمایاں کمی آئی ہے۔

دوسری طرف متحدہ عرب امارات یمن کےقریب ساحل پر ایک اور بڑی محاذ آرائی کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ متحدہ عرب امارات کا ایک بحری بیڑہ ساحل سمندر پر لنگرانداز کیا گیا ہے جس میں 100 سے زائد بکتربند گاڑیاں اور جدیدترین اسلحہ موجود ہے۔

ادھر سعودی حکام نے یمن جنگ کے خاتمے کے لئے انصاراللہ کی پیشکش پر مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری