ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست، لاہوری سخت مایوس


ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست، لاہوری سخت مایوس

مہمان ٹیم سری لنکا نے لاہور میں کھیلی جانے والی ٹی توئنٹی سیریز میں پاکستان کو پے در پے شکست دے کر سیریز ہرا دی۔

 

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی طرح پاکستان کی ٹیم پورے اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 183 اسکور کے ٹارگت پر 147 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی یوں مہمان ٹیم سری لنکا نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 35 رنز سے جیت کر سیریز اپنے نام کرلی۔

 

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی سیریز میں سری لنکا کی ’نوآموز‘ ٹیم نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ہرا دیا۔ مہمان ٹیم نے 183 سکور کا ٹارگٹ دیا۔ راجا پاکسا نے جارحانہ 77 سکور بنائے، پاکستانی باؤلر بے بسی کی تصویر بنے رہے، ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس ٹیم 147 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ عماد وسیم نے 47 سکور کی باری کھیلی۔ سینئر کھلاڑی ڈبل فیگر اننگز نہ کھیل سکے۔ مہمان ٹیم نے میچ 35 رنز سے جیت لیا۔ پردیپ نے 4 ، ڈی سلوا نے3 وکٹیں حاصل کیں۔  

عمر اکمل پہلے ہی گیند پر صفر پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اس سیریز میں مڈل آرڈر بیٹسمین دوسری مرتبہ گولڈن ڈک آؤٹ ہوئے۔ اس طرح عمر اکمل ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹسمین بن گئے ہیں، وہ محدود طرز کی بیٹنگ میں 10 بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب  پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ کمزور ٹیم سے ہارنا اچھی بات نہیں، ہمیں کم سے کم چھ میچ ونر تیار کرنے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گیند بازی میں بہت خامیاں ہیں جن کو دور کرنے کے لیے وقار یونس کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان آئی سی سی کی ٹی20 رینکنگ میں پہلے نمبر کی ٹیم ہے جبکہ سری لنکا کی پوزیشن آٹھویں ہے۔ قومی ٹیم کو سری لنکا کے ہاتھوں لاہور میں لگاتار 2 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس نے شائقین کو مایوس کر دیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری