اسلام آباد ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا


اسلام آباد ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا

اسلام آباد، پشاور اور گردونواح کے علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ابھی آزاد کشمیر کے رہائشی 24 ستمبر کو آنے والے زلزلے سے سنبھل نہ پائے تھے کہ اسلام آباد اور پشاور کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

واضح رہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش میں 180 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

تاہم تاحال کسی قسم کے نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے لیکن شہروں کی انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے پشاور کے علاوہ مالا کنڈ، لوئر دیر، مردان ،منگورہ ، ایبٹ آباد،چترال اور سوات سمیت دیگر شہروں میں محسوس کیے گئے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری