پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پہلی مرتبہ تین صفر سے شکست


پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پہلی مرتبہ تین صفر سے شکست

تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا نے پاکستان کو کلین سوئپ کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مہمان ٹیم سری لنکا نے پاکستان کو لاہور کے مشہور قذافی اسٹیڈیم میں پے در پے 3 میچوں میں شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔

سری لنکا نے جیت کیلئے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستان ٹیم 134 رنز بنا سکی اور یوں سیریز 0-3 سے سری لنکا کے نام رہی۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈم میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے گناٹھلاکا 8، سمروکرمہ 12، راجاپاسکا 3، پریرا 13، شانکا 12، مدوشنکا 1سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے عمدہ باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد عامر نے 3، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستانی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 134رنز ہی بنا سکی ۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان 0، بابراعظم 27، حارث سہیل 52، سرفراز احمد اور افتخار احمد 17,17، عماد وسیم 3 اور آصف علی 1سکور پر آوٹ ہوئے۔

دوسری جانب چیف سلیکٹر و کوچ مصباح الحق نے کہاہے کہ میں نے ٹیم کا انتخاب کیا تھا ، شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، ہم سری لنکا کو کمزور ٹیم سمجھ رہے تھے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں ، میں نے ٹیم کا انتخاب کیا ہے اور میں جوابدہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خود نمبر ون سمجھ رہے تھے لیکن سری لنکا نے اچھا کھیلا ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم ٹی20 فارمیٹ میں پہلی مرتبہ کوئی سیریز تین صفر سے ہاری ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری