نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے؛ 400 محکمے بند کرنے کا اعلان


نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے؛ 400 محکمے بند کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکری ڈھونڈے، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگر لوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ 70 کی دہائی کی سوچ تھی کہ نوکریوں کے لیے حکومت کی طرف دیکھا جائے، اب نجی شعبہ نوکریاں دیتا ہے۔

البتہ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ذمہ داری ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جہاں لوگوں کو روزگار میسر ہوں۔

بعدازاں ٹویٹر پر اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’ کہا تھا کہ نوکریاں حکومت نہیں پرائیویٹ سیکٹر دیتا ہے، حکومت نے ماحول پیدا کرنا ہے جہاں نوکریاں ہوں، یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکری ڈھونڈے‘۔

واضح رہے کہ اپنی سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کی ذمہ داریوں سے ہٹ کر دیگر شعبوں میں زیادہ دلچسپی لینے والے چوہدری فواد سوشل میڈیا پر آئے روز کوئی ایسا بیان دے دیتے ہیں کہ جن سے قارئین ان کو آڑھے ہاتھ لے لیتے ہیں۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری