بھارت: 2 سے زیادہ بچوں والے کو نوکری نہیں ملے گی


بھارت: 2 سے زیادہ بچوں والے کو نوکری نہیں ملے گی

بھارتی ریاست آسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دو سے زائد بچوں والے افراد سرکاری ملازمت کے اہل نہیں ہوں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے کسی بھی شہری کے دو سے زائد بچے ہونے پر اس کیلئے سرکاری ملازمت کے دروازے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسام میں برسراقتدار بی جے پی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم جنوری 2021ء کے بعد سے دو سے زائد بچوں والے افراد سرکاری ملازمت کے اہل نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں آسام کی وزیر برائے صحت و تعلیم ہمانتا َبسوا نے مطالبہ کیا تھا کہ دو بچوں کی پالیسی کا اطلاق انتخابی قوانین پر بھی کیا جائے اور خلاف ورزی پر ممبر اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اسے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق اس کا مقصد ریاست میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنا ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کی جانب سے آسام میں 2016 میں حکومت بنائے جانے کے بعد سے آبادی میں کمی کیلئے مختلف منصوبے بنائے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ بی جے پی حکومت کی جانب سے اس سے قبل ریاست کی آبادی کم کرنے کیلئے دیگر ہتھکنڈے بھی استعمال کیے جاتے رہے ہیں جن کا سب سے زیادہ نشانہ مسلمان بن رہے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال اگست میں ریاستی حکومت نے 19 لاکھ سے زائد افراد کو شہریت سے خارج کردیا تھا جن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری