مشہد مقدس: شہادت امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے حرم مطہر میں لاکھوں عزاداروں کا اجتماع + تصاویر


مشہد مقدس: شہادت امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے حرم مطہر میں لاکھوں عزاداروں کا اجتماع + تصاویر

فرزند رسول اکرم حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے عالم اسلام سوگوار ہے اور اسلامی جمہوری ایران کے شہرمشہد مقدس میں بارگاہ حضرت امام رضا علیہ السلام میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے لاکھوں زائرین کا ایک عظیم اجتماع موجود ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فرزند رسول اکرم حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے عالم اسلام سوگوار ہے اور اسلامی جمہوری ایران کے شہرمشہد مقدس میں بارگاہ حضرت امام رضا علیہ السلام میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے لاکھوں زائرین کا ایک عظیم اجتماع موجود ہے۔

علاوہ ازیں خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور نواسہ رسول حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں جلوس ہائے عزا کا بھر پور طریقے سے انعقاد کیا گیا۔

واضح رہے کہ آخر صفرکے ایام عزا کی مناسبت سے لاکھوں زائرین مشہد میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر پہنچے ہیں۔

ایران کے مختلف شہروں سے زائرین پیدل سفر کرکے حرم امام رضا علیہ السلام پہنچ چکے ہیں اورشہر بھر میں عزادار دستوں کی وجہ سے پاؤں رکھنے کی جگہ تک نہیں ہے۔

حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کے مختلف صحنوں میں علماء کرام مختلف زبانوں میں رسول اکرم صل اللہ عیہ وآلہ وسلم، امام حسن اور امام رضا علیہم السلام کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے احادیث مبارکہ اور فضائل و مصائب بیان کررہے ہیں۔

مشہد مقدس کے تمام چھوٹی بڑی شاہراہوں پر عزاداروں کے دستے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے بارگاہ رضوی کی جانب گامزن ہیں۔

واضح رہے کہ مشہد مقدس میں حرم امام رضا علیہ السلام کی طرف جانے والی سڑکوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی کوئی مشکلات پیش نہ آئیں۔

دوسری جانب مقدس شہر قم میں بھی ہزاروں سوگوار رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، امام حسن اور امام رضا علیہم السلام کی یاد میں عزاداری کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سے اربعین حسینی کے مراسم میں شرکت کرنے کے لئے عراق جانے والے ہزاروں زائرین کی ایک بڑی تعداد عراق سے اسلامی جمہوری ایران کے شہر قم اور مشہد پہنچ چکی ہے۔ پاکستان اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اردو زبان میں فضائل اور مصائب بیان کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں ہر سال اٹھائیس صفر کو رسول خدا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے پیارے نواسے حضرت امام حسن علیہ السلام کا یوم شہادت جبکہ تیس صفر کو حضرت امام رضا علیہ السلام کا یوم شہادت منایا جاتا ہے، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں زائرین ایران بالخصوص مشہد مقدس کا رخ کرتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق رواں سال پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، امام حسن علیہ السلام اور امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی منابست سے پاکستان اور ایران سمیت دنیا بھر سے کم و پیش 30 لاکھ زائرین روضہ امام رضا علیہ السلام پر حاضری دیں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری