بنگلہ دیش: دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں؛ 15 افراد جاں بحق 58 زخمی


بنگلہ دیش: دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں؛ 15 افراد جاں بحق 58 زخمی

بنگلہ دیش میں دو ٹرینوں کے آپس میں ٹکرا جانے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 58 زخمی ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بنگلہ دیش میں دو ٹرینیں ٹکرانے سے 15 افراد ہلاک جبکہ 58 زخمی ہوگئے ہیں۔

تصادم کے نتیجے میں ٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی پر سے اتر گئیں جس سے بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا۔

افسوسناک واقعہ کی خبر ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ان کو طنی امداد بہم پہنچائی گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے لہذا ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرینوں میں سے ایک چٹاگانگ جبکہ دوسری ڈھاکہ جارہی تھی۔

حکام کے مطابق حادثہ صبح تین بجے براہمن باریہ شہر کے قریب پیش آیا ہے۔ بنگلہ دیش ریلوے حکام کی طرف سے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری