شہید جنرل سلیمانی نے پوری امت مسلمہ کو بیدار کردیاہے، شہید کی بیٹی


شہید جنرل سلیمانی نے پوری امت مسلمہ کو بیدار کردیاہے، شہید کی بیٹی

شہید جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی نے امریکی صدر ٹرمپ سمیت پوری دنیا کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میرے والد نے پوری مسلم امہ کو بیدار کردیا ہے، امریکا اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شہید جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ کے موقع پر ان کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے اپنے والد کے قتل پر شدید رد عمل کا اظہار کیا اور امریکا اور اس کے اتحادی اسرائیل کو واضح پیغام دیا۔

تہران میں تشییع جنازہ میں شریک لاکھوں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے زینب سلیمانی نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی اسرائیل کو جنرل سلیمانی کی موت پر ’سیاہ دن‘ دیکھنا پڑے گا۔

انہوں نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیوانے ٹرمپ یہ مت سمجھنا کہ میرے والد کی موت کے ساتھ سب کچھ ختم ہوگیا۔

 

 

اس موقع پر قدس فورس کے نئے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل اسماعیل قاآنی کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی کے قتل کےبعد امریکا کو خطے سے نکالنا ان کا مقصد بن گیا۔

انہوں نے ایرانی عوام سے قاسم سلیمانی کے راستے پر چلنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے اب صرف ایک ہی مداوا ہے کہ امریکا کو خطے سے نکال باہر کیا جائے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے قاسم سلیمانی کے قتل کا امریکا سے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے اور پاسداران انقلاب نے کہا ہےکہ وہ جلد امریکا کی اس عارضی خوشی کو سوگ میں تبدیل کر دیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی اپنے ردعمل میں کہا کہ جنرل سلیمانی پر حملہ کر کے امریکا نے عالمی دہشتگردی کی ہے، امریکا نے انتہائی خطرناک اور بے وقوفانہ اقدام اٹھایا ہے جس کی قیمت انہیں چکانی پڑے گی۔

 ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کے 35 مقامات اہداف پر ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری