افغانستان میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز


افغانستان میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

افغانستان بھر کے مختلف صوبوں میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔

تسنیم نیوز کے مطابق افغانستان کی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ملک کے 30 صوبوں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

موسم کی خراب صورتحال کے باعث صوبہ بامیان، دایکندی، غور اور بادغیس میں پولیو مہم شروع نہیں کی جاسکے گی۔

مہم کے دوران 5 سال تک کی عمر کے 9.1 ملین بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقر رہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری