کراچی؛ نشترپارک میں’شہید قدس قاسم سلیمانی کے چہلم‘ کی مناسبت سے عظیم الشان جلسے کا اعلان


کراچی؛ نشترپارک میں’شہید قدس قاسم سلیمانی کے چہلم‘ کی مناسبت سے عظیم الشان جلسے کا اعلان

ملت تشیع کی سیاسی و مذہبی نمائندہ تنظیموں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے9 فروری کو نشترپارک میں’شہید قدس قاسم سلیمانی کے چہلم‘ کی مناسبت سے عظیم الشان جلسہ ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ملت تشیع کی سیاسی و مذہبی نمائندہ تنظیموں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے اپنا غلبہ قائم رکھنے کے لیے پوری دنیا کو عدم استحکام کا شکار کر رکھا ہے، مغربی ایشیا میں مقاومتی بلاک نے امریکی منصوبوں کو شکست دی، جس کے بعد امریکا اپنے ناپاک عزائم کو پاکستان میں کامیاب بنانے کے لیے بے چین ہے۔

پاکستان میں سیاسی و معاشی بحران، امن وامان کی ناگفتہ بہ صورتحال، موجودہ حکومت کے ممکنہ زوال اور ریاستی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کی ذمہ دار وہ عالمی استکباری اسٹیبلشمنٹ ہے جو پس پردہ رہ کر خطے کے ممالک میں جغرافیائی تبدیلیاں اور تشکیل نو چاہتی ہے۔

امریکا اپنے تسلط کی راہ میں مقاومتی بلاک، چائنا اور روس کو شدید خطرہ سمجھتا ہے اور اس کی ساری منصوبہ بندی انہی قوتوں کو سرنگوں کرنے کے لیے ہے۔وہ اس پورے خطے کو داخلی و خارجی بحرانوں میں الجھائے رکھنا چاہتا ہے۔

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رکن نظارت اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ افغانستان میں الیکشن کے بعد پیدا ہونے والا بحران، کشیدہ صورتحال اور داعش کی موجودگی امریکی اہداف میں معاون کا کردار ادا کرے گی، اسی طرح پاکستان میں بھی مختلف بحران شدت پکڑتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

عرب خائن ریاستوں کی مدد سے امریکہ مظلوم فلسطینیوں کو انکی سرزمین سے بدخل کرنے کی سازش کو پوری منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھانے کے لیے پر تول رہا ہے؛ بیت المقدس پہ اسرائیلی تسلط کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

مقررین نے شہید راہ القدس قاسم سلیمانی اور انکے ساتھیوں کی امریکی حملے میں قتل کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اب مشرق وسطی اور ایشیا سےہر صورت نکلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران و افغان حملوں نے امریکہ کی طاقت کا گھمنڈ توڑ دیا ہے۔ پاکستان کے حکمرانوں کو بھی امریکی غلامی کا طوق گلے سے نکال پھینکنا ہوگا کیونکہ امریکہ کی طاقت کا بت اب پاش پاش ہوچکا ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی امت مسلمہ کہ ہیروہیں۔

انہوں نے عراق اور شام میں امریکی و اسرائیلی گماشتے داعش کو شکست فاش دے کر وہاں کے عوام کو دہشتگردوں سے نجات دلائی اور حرم اہلبیت اطھار ، اصحاب رسول اور انبیاءکرام کو ڈھانے کی داعش کی سازش کو ناکام بنایا۔ قاسم سلیمانی نے گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو نسیت و نابود کردیا یہی وجہ ہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ھانیہ نے انکے جنازہ پر انکو شہید راہ بیت المقدس کہہ کہ مخاطب کیا۔

شیعہ علماء کونسل کراچی کے رہنما علامہ کامران عابدی نے کہا ہے کہ استکباری قوتوں نے جس طرح عراق کے اندر تباہی کہ بلکل اسی طرز پر پاکستان کو نقصان پہچانے کے لیے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے طرز عمل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ امریکی اور عرب حکمرانوں کے مفادات کےلیے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے خارجی امور میں بیرونی ڈکٹیشن سب کو واضح دکھائی دے رہی ہے۔امریکہ جانتا ہے کہ اگر اسے پاکستان میں ناکامی اٹھانا پڑی تو خطے میں چائنا ایک مضبوط عالمی طاقت بن کر ابھرے گا اور امریکی سلطنت کا زوال پوری دنیا دیکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے اسی زوال کو روکنے کے لیے پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہچانے پر تلا ہوا ہے اور اسے عدم استحکام کا شکار دیکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں پارلیمانی الیکشن کے دوران یا اس کے بعد منصوبہ تھا کہ وہاں ایک سیاسی بحران کھڑا کر کے انقلابی نظام کو کمزور کر کے دبا لیا جائے۔جنرل قاسم سلیمانی اور انکے رفقاءکی شہادت نے اس فتنے کے تمام امکانات کو ختم کر دیا ھے، لہذا اب پاکستان کا بحران دشمن کے لئے ایک امید کی کرن بن سکتا ھے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی قومی سلامتی کے لیے پاکستان میں داخلی انتشار اور بحرانوں کی موجودگی کو اشد ضروری سمجھتا ہے۔

جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی رہنماسبط اصغر نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی تحریک سے تعمیر تک ہمارا کلیدی کردار رہا ہے۔ اس پاک سرزمین کے محافظ بھی ہم ہیں۔ملک دشمن قوتیں یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ ملکی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ممملکت خداداد پاکستان کو امریکی بلاک کا حصّہ بنا کر کسی بھی اسلامی ریاست کے خلاف نظریاتی یا جغرافیائی بنیادوں پر استعمال کا سوچنے والے یہ خیال دل سے نکال دیں۔

انہوں نے کہا: امریکا نے عراق میں شہید قدس کو شہید کرکے اپنی شکست کا برملا اظہار کیا ہے جو نام نہاد سپر پاور امریکا کی بوکھلاہٹ کو دنیا پر واضح کرتا ہے لیکن اس کے باوجود کچھ نادان عرب حکمران امریکا کے پٹھو بنے ہوئے ہیں۔

آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویڑن کے صدر محمد عباس کا کہنا تھا کہ شہید قدس قاسم سلیمانی کسی ملک یا مسلک کے لیے نہیں بلکہ اسلام، بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی کےلیے امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف برسر پیکار تھے اور جب تک قاسم سلیمانی زندہ تھے امریکہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کراسکتا تھا لیکن شہید سلیمانی کی شہادت کے کچھ روز بعد ہی امریکہ نے موقع غنیمت جانتے ہوئے صدی کی ڈیل بکاو عرب حکمرانوں کی مدد سے منظور کروالی۔

عرب حکمرانوں نے صدی کی ڈیل میں امریکا و اسرائیل کا ساتھ دیکر فلسطینی عوام کی پشت میں خنجر گھونپا ہے اور ستم بالائے ستم یہ کہ خود کو اسلامی دنیا کا سربراہ کہنے والے ملک سعودی عرب نے اسرائیلی شہریوں کو باقاعدہ طور پر ریاست میں آمد و رفت کی اجازت دے دی۔

 پاکستان کی ملت تشیع ہمیشہ ظلم کے خلاف برسرپیکار تھی اور رہے گی، ظلم کے آگے جھکنا اور ظالم کا ساتھ دینا ہمارے خون میں ہی شامل نہیں ہے کیونکہ ہم نے حریت کا درس کربلا سے لیا ہے، پاکستان کی عوام کسی بھی اسلام دشمن منصوبے کا شکار ہوکر آپس کے اتحاد و اتفاق کو سبوتاڑ نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی لاکھوں مسلمانوں اور بے گناہوں کے قاتل امریکا کے سفاک ترین صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان آنے کی اجازت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود ملک میں امریکی اور سعودی مفادات کےلیے کام کررہے ہیں، پاکستان کے عوام صوبہ خیبرپختونخوا میں امریکی ڈورن حملوں میں قتل ہونے والوں کو نہیں بھول سکتے، اگر پاکستانیوں کے قاتل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حکمرانوں کی جانب سے پاکستان میں خوش آمدید کہا گیا تو حکومت وقت رئیسانی حکومت کا انجام یاد رکھے۔

ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعتوں شیعہ علماءکونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن، مجلس وحدت المسلمین، مجلس ذاکر ین امامیہ، جعفر یہ الائنس، مرکزی تنظیم عزا، مرکزی تنظیم عزاداری اورہیت ائمہ مساجد و علمائے  امامیہ نے اپنی مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ ملت جعفریہ پاکستان 9 فروری کو نشترپارک میں شہید راہ آزادی بیت المقدس و مدافع حرم اہلبیت و اصحاب رسول اکرم “ شہید قاسم سلیمانی ، شہید ابو مھدی اور انکے شہید ساتھیوں کے چہلم پر عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کرے گی۔ یہ اجتماع اتحاد بین المسلمین اور حریت پسندی کا مظہر ہوگا۔

مقررین

رکن مرکزی نظارت آئی ایس او و ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم مولانا احمد اقبال رضوی

رہنما ایم ڈبلیو ایم مولانا مختار امامی

صدر آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویڑن برادر محمد عباس

صدر شیعہ علماءکونسل پاکستان کراچی ڈویڑن علامہ کامران عابدی

سینئر نائب صدر مرکزی تنظیم عزا پاکستان جناب شہزاد رضا

ایڈیشنل سیکریٹری جنرل جعفریہ الائنس پاکستان جناب شبّر رضا

سربراہ مرکزی تنظیم عزاداری جناب ایس ایم نقی

رہنما امامیہ آرگنائزیشن جناب حسین عباس

رہنما ہیئت آئمہ مساجد پاکستان مولانا محمد حسین ریئسی

سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کراچی مولانا صادق جعفری

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری