جسٹس مظاہر علی نقوی نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا


جسٹس مظاہر علی نقوی نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے بطور سپریم کورٹ جج اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، رجسڑار سپریم کورٹ خواجہ داود نے جسٹس مظاہر علی نقوی کی تقرری کیلئے جاری ہونے والا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

  حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی۔  چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی سے حلف لیا۔

 تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ جسٹس مظاہر علی نقوی اگست 2025 ء تک بطور سپریم کورٹ جج اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

 چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں جج کا عہدہ خالی تھا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری