بھارت، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تبلیغی جماعت کے رُکن کی خودکشی کرلی


بھارت، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تبلیغی جماعت کے رُکن کی خودکشی کرلی

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں تبلیغی جماعت کے ایک رکن نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسپتال میں خودکشی کرلی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک اسپتال میں تبلیغی جماعت کے کارکنوں کو لایا گیا تھا جہاں اُن کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے اِن کارکنوں میں سے تبلیغی جماعت کے ایک 30 سالہ رُکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد اُس شخص کو اسپتال کے ایک کمرے میں قرنطینہ کردیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والا بھارتی ریاست آسام کا رہائشی تھا اور اُس نے گزشتہ ماہ 6 اور 8 مارچ کے درمیان نئی دہلی کے نظام الدین میں ہونے والے تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کی تھی جس کے بعد وہ اپنے دیگر کارکنوں کے ساتھ مہاراشٹر پہنچا تھا۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہاس شخص میں کچھ دن قبل ہی کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے لگ گئی تھیں جس کے بعد وہ خود ہی اسپتال آیا اور پھر اسپتال میں داخل ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری