امریکا میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری، 23 ہزار افراد جان کی بازی ہارگئے


امریکا میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری، 23 ہزار افراد جان کی بازی ہارگئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کورونا وائرس پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے اور روزانہ ہزاروں افراد وائرس کا شکار ہورہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکا میں 24گھنٹوں میں مزید 950 شہری جان کی بازی ہارگئے ہیں۔
واضح رہے کہ صرف 2 روز میں 3400 افراد وفات ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
عالمی ذرائع کا کہناہے کہ صرف ریاست نیویارک میں اب تک 10 ہزار سے زیادہ اموات سامنے آچکی ہیں جبکہ نیوجرسی میں 2400 اور مشی گن میں تقریباً ڈیڑھ ہزار افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔
خیال رہےکہ امریکا میں اب تک 5 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد کورونا کے شکار مریضوں اور اموات کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ امریکا سے سامنے آئی ہے۔
نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو کا کہنا ہے کہ نیو یارک میں وبا کی بدترین صورتحال ختم ہو گئی ہے، نیویارک کی معیشت کھولنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری