سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ


سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ

سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ

سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں پھنسے ہزاروں شہریوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بیرون ملک 1800 سے زائد پاکستانیوں کو وطن لانے کے لیے قومی ایئر لائن نے پلان مرتب کرلیا ہے
مقامی ذرائع کا کہناہے کہ قومی ایئر لائن کی مختلف پروازیں آج 14 سے 19 اپریل تک مختلف ممالک سے پاکستانیوں کو واپس وطن پہنچائیں گی۔
پی آئی اے نے آج 14 سے 19 اپریل تک بیرون ملک پھنسے پاکستان کو لانے کا پلان بنالیا ہے، ایئر لائن ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے لائے جانے والے 770 یو اے ای اور اومان کی قید سے رہا ہونے والے پاکستانی بھی شامل ہیں۔
سعودی عرب سے 400 عمرہ زائرین کو آج 2 پروازوں سے لایا جائے گا ایک پرواز ملتان اور دوسری لاہور ایئرپورٹ پرلینڈ کرے گی، آج ہی یو اے ای سے 410 قید سے آزاد ہونے والے پاکستانیوں کو لایا جائے گا، یو اے ای سے دونوں خصوصی پروازیں فیصل آباد اور پشاور ایئر پورٹ پر لینڈ کریں گی۔
آج تھائی لینڈ اور جاپان میں پھنسے 270 مسافر بھی وطن واپس آئیں گے، ان مسافروں کو خصوصی پرواز لیکر اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی۔
ایئر لائن ذرائع نے مزید بتایا کہ اومان کی قید سے 360 رہا ہونے والے پاکستانی کو لیکر ایک پرواز 15 اپریل کو کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی، جبکہ اومان سے دوسری پرواز 16اپریل کو لاہور ایئرپورٹ لینڈ کرے گی۔
 انڈونیشیا سے 225 اور یو اے ای میں پھنسے مزید پاکستانیوں کو دو پروازوں سے 18 اپریل کو لایا جائیگا، یو اے ای سے آزاد ہونے والے قیدیوں کے اخراجات یواے ای حکومت اور اومان سے رہا قیدیوں کا خرچہ اومان حکومت برداشت کرے گی۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر مشہد اور قم میں سینکڑوں پاکستانی شہری پھنسے ہوئے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری