ایران کے خلاف امریکی پابندیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، روس


ایران کے خلاف امریکی پابندیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، روس

روس نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو انسانی حقوق کے خلاف قرار دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، روس کا کہنا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔
 روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے موقع پر پابندیوں کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئیے۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کے روز پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی پابندیوں کو غیر قانونی اور غیر انسانی قرار دیتے ہوئے اسے کورونا وائرس سے نمٹنے کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا۔
سرگئی لاوروف نے کہا کہ امریکا کی یکطرفہ پابندیوں کا خاتمہ ہونا چاہیئے اور اس کے خاتمے کے لئے حتمی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔
روس کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، وینزویلا، شام اور کیوبا پر امریکا کی غیر قانونی پابندیوں نے کورونا وائرس سے مقابلے کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری